ڈرون حملوں میں دو القاعدہ رہنماوٴں کی ہلاکت کی تصدیق

پیر 13 اپریل 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) القاعدہ کی نئی انڈین شاخ نے پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں میں اپنے دو رہنماوٴں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو جاری ہونے والے ایک آڈیو پیغام میں اسامہ محمود نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت القاعدہ ( افغان امور ) کے ڈپٹی نائب احمد فاروق اور قاری عمران سے کی۔محمود نے بتایا کہ عمران پانچ جنوری کو شمالی وزیرستان میں جبکہ فاروق بعد میں ہونے والے ایک اور حملے میں ہلاک ہو ئے۔القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے گزشتہ ستمبر میں برصغیر ہندوستان میں القاعدہ کی نئی شاخ بنانے کا اعلان کیا تھا۔مشرق وسطی میں دہشت گرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں کی وجہ سے القاعدہ پس منظر میں جاتی نظر آتی ہے۔

متعلقہ عنوان :