بلوچستان دہشت گردی میں بھارت اور را ملوث ہے، تربت میں قتل کیے گئے بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کا ردعمل ہو سکتا ہے،،حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف

پیر 13 اپریل 2015 08:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء) سانحہ تربت کے بعد حساس اداروں کی رپورٹس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ تربت میں قتل کیے گئے بے گناہ مزدوروں کی ہلاکت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کا ردعمل ہو سکتا ہے، بلوچستان بدامنی میں پوری طرح دہشت گرد تنظیم را اور بھارت ملوث ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق سانحہ تربت سے متعلق حساس اداروں کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ تربت لکھوی کی رہائی کاردعمل ہوسکتاہے، بلوچستان میں دوبارہ بدامنی پھیلانے کیلئے قتل عام کیاگیا ، رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارتی پیسہ شامل ہے، جب کہ چمن سے بھی بڑی تعدادمیں بھارتی کرنسی برآمدہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی ساختہ اسلحہ بھی مل چکاہے۔

جب کہ مزدوروں کی ہلاکت میں بھی بھارتی پیسہ شامل ہے۔حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق افغان سرحدی علاقوں میں بھارتی قونصلیٹ بھی مداخلت میں شریک ہیں، فراری کیمپس اوربھارت میں رابطوں کے ثبوت موجودہیں ، اور پاکستان بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکاکوبھی دے چکا ہے۔ فراری کیمپس کے مکینوں کے بھارت میں رابطوں کے ثبوت موجود ہیں

متعلقہ عنوان :