بھارتی سیکیورٹی فورسز کی نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ لڑکا زخمی ،علاقے میں خوف و ہراس ،پاک فو ج کی منہ توڑ جوابی کارروائی پر بھارتی گنیں خا مو ش

پیر 13 اپریل 2015 08:27

نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر سیز فا ئر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے افواج پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی پر بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطاق اتوار کے روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نکیال سیکٹر میں پھر سے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 13 سالہ ایک لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پاک فوج کی طرف سے بھی زبردست جواب دیا گیا جس پر بھارتی فورسز کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ حکام کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک 13 سالہ لڑکا زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :