پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا:اسحاق ڈار، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات ہیں،اس کی خود مختاری ہمیں بہت عزیز ہے۔میڈیا سے گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 08:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء )وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کا دفاع کرے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں اْنہوں نے کہا کہ اگر حرمین شریفین کو کسی قسم کا خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور رد عمل ظاہر کرے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور اس کی خود مختاری ہمیں بہت عزیز ہے۔ایک سوال کے جواب میں اْنہوں نے کہا کہ تمام اقتصادی اعشاریئے مثبت ہیں جو ملک کیلئے نیک شگون ہے

متعلقہ عنوان :