پاکستان سے ہربات پرمشورہ کرتے ہیں یمن میں کارروائی پربھی مشورہ ہواہوگا،ڈاکٹرعبدالعزیزبن عبداللہ ، پاکستان ہرحال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑارہے گا،امارات کے وزیرکابیان شکوے سے زیادہ کچھ نہیں،یمن مں مظلوم کاساتھ دیں گے اورظالم کاہاتھ روکیں گے ،یمن میں ایک طرف باغی دوسری طرف قانونی حکومت ہے ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے ۔ سعودی عرب کے مشیراعلیٰ وزیرمذہبی امور کی گفتگو

پیر 13 اپریل 2015 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے مشیراعلیٰ وزیرمذہبی امورڈاکٹرعبدالعزیزبن عبداللہ نے کہاہے کہ پاکستان سے ہربات پرمشورہ کرتے ہیں یمن میں کارروائی پربھی مشورہ ہواہوگا،یمن مں مظلوم کاساتھ دیں گے اورظالم کاہاتھ روکیں گے پاکستان ہرحال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑارہے گا،امارات کے وزیرکابیان شکوے سے زیادہ کچھ نہیں یمن میں ایک طرف باغی دوسری طرف قانونی حکومت ہے ثالثی کی بات مذاق کے مترادف ہے ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کاگہراتعلق ہے ،سعودی عرب امن ،جنگ اورخوشی میں پاکستان کے ساتھ کھڑاہے ،ہم یک جان 2قالب ہیں ،عوام پاکستان کی خوشی اورغم کے ساتھ ہی ہم ایک پرندے کے دوپرہیں ،اگرعالم اسلام کاکوئی تالاہے تواس کی 2چابیاں سعودی عرب اورپاکستان ہیں ،پاکستانی عوام مذہبی اورسیاسی جماعتوں کاموٴقف سعودی عرب کے حوالے سے مضبوط ہے وہ کبھی بھی سعودی عرب کوتنہانہیں چھوڑیں گے ،اتحادی افواج اپناکام جاری رکھے ہوئے ،حوثیوں باغیوں کے پاس طاقت نہ ہونے کے برابررہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں نے اچانک بغاوت کردی ،وفاقی حکومت کاختمطلباء کاقتل عام اوریونیورسٹیوں اورتعلیمی اداروں کوبندکردیا۔یمن کی قانونی حکومت کے صدرنے خلیجی ممالک کومددکی درخواست کی جس کے بعد اتحادی افواج کاقیام عمل میں آیااورکارروائی شروع کردی گئی ۔باغیوں کے ساتھ مذاکرات تب ہی ہوں گے جب وہ ہتھیارپھینک دیں گے اورحکومت کوبحال کردیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ جس دن بغاوت شروع ہوئی تہران سے روزانہ 3جہازاسلحہ لیکریمن پہنچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حزب اللہ نے حوثیوں کوعسکری تربیت دی ہم شیعہ سے نہیں لڑرہے ،شیعہ توسعودی عرب میں بھی ہے ،اورہمارے ہم وطن ہیں ،حزب اللہ کانام اس لئے نہیں لے رہے کہ وہ شیعہ ہیں ،بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہئے ،ایک فیصدکو99فیصدپرمسلط نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک عرب امارات کے وزیرکے بیان کاتعلق ہے تویہ ان کااپناموٴقف ہے ،یہ شکوے سے زیادہ کچھ نہیں ہے ،آپ پرغصہ بھی وہی کرتاہے جوآپ سے محبت کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ صلح تودومتحارب گروپوں کے درمیان کی جاتی ہے یہاں توایک طرف باغی دوسری طرف یمن کی قانونی حکومت ہے ،ہم مظلوم کے ساتھ ہیں اورظالم کاہاتھ روکیں گے اس صورت میں ثالثی کی بات کرنامذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہرحال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑاہوگا،پاکستان جانتاہے کہ حقیقت میں مخلص دوست سعودی عرب ہی ہے ،یمن مسئلے پرپاکستانی قوم چاہتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کاساتھ دے ،سعودی عرب اتحادبین المسلمین کاداعی ہے ،حکمران بھی اسی پالیسی پرچلتے رہے ہیں اورچلتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :