ملائشین تجارتی گروپ پاکستان میں حلال گوشت اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا

اتوار 12 اپریل 2015 04:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) ملائیشیا کا تجارتی گروپ پاکستان میں فوڈ پراسیسنگ اور حلال گوشت کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی فناس فوڈ پورسیسنگ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی نے اسلام آباد کے قریب ضلعی زون میں حلال گوشت اور فوڈ پراسیسنگ کیلئے خصوصی طور پر یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بعد وہ اپنی پیداوار ملائیشیا برآمد کرے گا گزشتہ روز ملائیشیا کے تجارتی گروپ کے ایک وفد نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اپنی دلچسپی کا اظہار کیا چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے وہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو بہترین تجارتی ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ملائیسیا کی نفاس فوڈ کمپنی سرکاری کمپنی ہے ور وہ اپنی پیداوار ملائیشیا کو برآمد کرنے کے حوالے سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ بیورنی سرمایہ کاروں کی ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گا اور ملائیشیا کے تجارتی گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :