اے این ایف نے10ارب 75 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 6.3 ٹن منشیات برآمد کر لی،ہیروئن کی بیرونِ ملک اسمگلنگ میں ملوث تنظیم کانیٹ ورک توڑدیاگیا،ملک گیر کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 پی آئی اے ملازمین سمیت 9 ملزمان گرفتار ، 2 گاڑیاں ضبط

اتوار 12 اپریل 2015 04:57

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)اے این ایف نے منشیات میں ملو ث مافیا کے خلاف مہم کے دوران میں ملک بھر میں 6 کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 4.15 ٹن افیون، 2.18 ٹن چرس اور 18.4 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،جن کی مالیت عالمی منڈی میں تقریباً 10 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران اے این ایف نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کے 2 ملازمین سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا اور 2گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔

برآمد شدہ منشیات کی ذیادہ تر مقدار بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی اے این ایف کوئٹہ نے سرخاب ، تحصیل خانے زئی ضلع پشین کے علاقے میں معلومات پر مبنی ایک کامیاب کاروائی کر کے 4142 کلوگرام افیون جبکہ 2139 کلوگرام چرس (گردہ) برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، منشیات کی یہ کھیپ آبادی سے دور پہاڑی کٹاؤ کے درمیان ایک خفیہ جگہ پر چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی اور محفوظ اشارہ ملنے پر پنجگور میں کسی مناسب جگہ پر منتقل کی جانی تھی جو کہ بعد ازاں بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی اے این ایف کراچی ائر پورٹ ٹیم نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی کے دوران ایک ملزم ارشد محمود کو حراست میں لے لیا ۔

ملزم کے سامان کی تلاشی کے دوران، اے این ایف نے 17.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ملزم قطر ائیر ویز کی فلائیٹ نمبر QR-605 کے ذریعے اٹلی جانا چاہتا تھا۔ ملزم کو پرواز پر سوار ہونے سے کچھ دیر پہلے گرفتار کیا گیا ۔ابتدائی تفتیش کے بعد پی آئی اے کے 2ملازمین آصف خان او رعثمان رانا کو بھی گرفتار کرلیا گیا،جو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ میں شامل ہیں جبکہ پی آئی اے کے ایک اور ملازم عدنان نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی جا رہی ہے اے این ایف کراچی نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لانڈھی کراچی کی شیر پاؤ کالونی میں واقع ایک عمارت پر چھاپہ مار کر 6کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مذکورہ جگہ منشیات کے اڈے کے طور پر استعمال کی جارہی تھی جو گُل حسن آفریدی عرف گُل حسی اور فضل محمد عرف کاکا کی سر پرستی میں چلایا جا رہا تھا۔ تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا تاہم ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں اے این ایف پشاور روڈ چیک ٹیم نے کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر واقع مشترکہ چیک پوسٹ پر ایک ہنڈا کار نمبر LEE-3389 کو تحویل میں لے کر گاڑی سے 24 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

گاڑی میں سوار 2ملزمان خان محمد اور یار شاہ ساکنان خیبر ایجنسی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیااے این ایف لاہور نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مرکزی موٹر وے شیخوپورہ انٹر چینج کے قریب ایک ہنڈا سوک کار کو قبضے میں لے کر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلوگرام چرس اور 9.4 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ منشیات لے جانے والے پشاور کے رہائشی 2ملزمان اسماعیل خان اور جہانزیب خان کو بھی دورانِ کاروائی گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزمان یہ منشیات پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اے این ایف لاہور سیالکوٹ ائیر پورٹ ٹیم نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران خوشاب کے رہائشی مشتبہ مسافر محمد تنویر عباس کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے پاس موجود 2سنگِ مرمر کے گلدانوں میں چھپائی گئی 1.2 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم شاہین ائیر لائن کی پرواز نمبر NL-715 سے جدہ روانہ ہورہا تھا۔

متعلقہ عنوان :