بائیو میٹرک تصدیق نہ کرائی جانے والی سمیں آج بلاک ہوجائینگی ،بند کی گئی سمز کو بائیومیٹرک تصدیق کروا کر دوبارہ کھلوایا جا سکے گا : پی ٹی اے

اتوار 12 اپریل 2015 04:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) بائیو میٹرک تصدیق نہ کرائی جانے والی سمیں آج اتوار رات بارہ بجے تک بلاک ہوجائینگی ۔ گزشتہ ماہ پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں کی درخواست پر بارہ اپریل تک بائیو میٹرک تصدیق کی توسیع کی تھی پی ٹی اے ذرائع کے مطابق آج رات تک بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے والی سموں کو بلاک کردیا جائے گا اور ہ ہی بائیو میٹرک کیلئے مزید توسیع کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمینو کیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو سمز بائیومیٹرک تصدیق نہ کروانے کے باعث پیر کے روز سے بلاک کردی جائیں گی انہیں صارفین بعدازاں بائیومیٹرک تصدیق کروا کر دوبارہ کھلوا سکیں گے۔ ذرائع سے حاصل ہونے تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے اب تک کل 7 کروڑ 71 لاکھ 67 ہزار 225 سمز کی بائیومیٹرک تصدیق مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار سمز کو بلاک کیا جاچکا ہے۔ اتوار کی رات 12 بجے سمز کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا عمل ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :