جوڈیشل کمیشن کا قیام مصالحتی جرگے کے ممبران کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں، رحمن ملک، پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جوڈیشیل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے مسودے پر دستخط کردئیے

ہفتہ 11 اپریل 2015 05:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) سینٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ جوڈیشیل کمیشن کا قیام مصالحتی جرگے کے ممبران کی کوششوں کا نتیجہ ہے جس پر تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین جوڈیشیل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں تیار کئے جانے والے مسودے پر دستخط کے موقع پر کیا انہوں نے کہاکہ یہ کمیشن ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کرے گا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین جوڈیشیل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے مصالحتی جرگے کے ممبران نے مخلصانہ کوششیں کیں جس پر تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔