رکن پنجاب اسمبلی ارشد جاوید سب سے امیر سیاستدان نکلے،2کروڑ40لاکھ ٹیکس ادا کیا،خیبرپختونخوا کی نگہت اورکزئی نے صرف10ہزار ٹیکس دیا،مولانا فضل الرحمان نے13ہزار دئیے

ہفتہ 11 اپریل 2015 05:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)پنجاب اسمبلی کے رکن ارشد جاوید سب سے امیر سیاستدان نکلے،2کروڑ40لاکھ ٹیکس ادا کیا۔خیبرپختونخوا کی نگہت اورکزئی نے صرف10ہزار ٹیکس دیا،مولانا فضل الرحمان نے13ہزار دئیے۔

(جاری ہے)

اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پنجاب اسمبلی ارشد جاوید ہیں،جنہوں نے2کروڑ40لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے سب سے کم صرف10ہزار روپے ٹیکس ادا کیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے13،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کوئی ٹیکس نہیں دیا ۔