دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی،اعزاز احمد چوہدری،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات وزیراعظم کا ویژن ہے،افغانستان سے سیاسی،سیکورٹی اور معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں ، سیکریٹری خارجہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 اپریل 2015 05:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات وزیراعظم کا ویژن ہے،افغانستان سے سیاسی،سیکورٹی اور معاشی تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے اور ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات وزیر اعظم کا وژن ہے،افغانستان کے ساتھ سیاسی سیکورٹی اور معاشی تعلقات بہتر اور مضبوط ہوتے ہیں،افغانستان میں چینی اور امریکہ کے درمیان کوئی گریٹ گیم نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افغان طالبان موجود نہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افغان تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائل میں فوجی آپریشن قومی اتفاق رائے سے کیا گیا،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح ہماری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغان کنٹینرز پر ٹریکنگ سسٹم لگا رہے ہیں،پشاور کابل موٹروے منصوبے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مداخلت پر افغانستان کو تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں