افغانستان میں 5 پاکستانیوں کا قتل،وزیر اعظم نواز شریف کی شدید مذمت ،لواحقین سے اظہار افسوس ،دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، ان کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ کوششیں کرناہوگی ،وزیر اعظم ،پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج،غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ،افغان نائب ناظم الامو ر کی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ پیش کیا،ایسے واقعات دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں، دفتر خارجہ، افغان ناظم الامور نے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے افغانستان میں 5 پاکستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان افغانستان میں گزشتہ روز 5 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں،دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان حکومت واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزادے گی۔

ادھرافغانستان میں 5 پاکستانی باشندوں کا بیہمانہ قتل کے خلاف پاکستان نے افغان حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز دفترخارجہ نے پاکستان میں متعین افغان نائب ناظم الامور کو دفترخارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے او ر افغان حکومت کو ایک مراسلہ نائب ناظم الامور کے حوالے کیا ۔

مراسلے میں پاکستان نے پانچ پاکستانیوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں،مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان حکومت واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ،دفتر خارجہ مقتولین کے لواحققین سے دکھ اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔افغان نائب ناظم الامور نے پاکستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان حکومت واقعہ کی تحقیقات کر کے ملزموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی