چینی صدردو روزہ دورے پر 20 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے،صدر ،وزیر اعظم استقبال کرینگے

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)چین کے صدر جن شی پنگ 20 اور21 تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے ،صدر ،وزیر اعظم مہمان کا ائیر پورٹ پر استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر شاندار استقبال کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں،صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف ائیر پورٹ ریڈ کارپٹ پر مہمان کا استقبال کریں گے جبکہ چینی صدر کو ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگااور اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جائیں گے،چینی صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ،صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستان میں چین کی مدد سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے،شیڈول کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران چینی صدر سرینہ ہوٹل میں قیام پذیر ہوں گے

متعلقہ عنوان :