پاکستانی پارلیمنٹ نے عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا: سعودی وزیر برائے مذہبی اُمور ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبدالعزیز عبداللہ نے کہا ہے کہ یمن میں اقتدار میں آنے کا طریقہ انتخابات ہیں۔ بغاوت کرکے اقتدار پر قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نہ صرف اسلامی ممالک کے ساتھ بلکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی مکالمے کی حمایت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ عوام کی ترجمان ہے۔

پارلیمنٹ نے عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ یمن میں باغی ہتھیار پھینک دیں اور حکومت کو کام کرنے دیا جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ اگر یمن میں حکومت بحال ہو تو تمام فریقین کو میز پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری شدید خواہش ہے کہ تمام مسلم ممالک معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام کے لئے خصوصی طور پر کوشش ہے کہ وہ خوشحال ہوں۔

ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کے کئی پہلو ہیں۔ اسلام کے حوالے پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ سے بہت مضبوط ہے۔ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پاکستانی عوام کو سعودی عرب کی سرزمین سے جوڑے رکھتا ہے۔ سعودی عوام پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ حرمین شریفین کی سرزمین سے سلام کے لئے آیا ہوں۔

متعلقہ عنوان :