پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کیلئے ابھی تک پوزیشن واضح نہیں کی ،ترجمان سعودی فوج،پاک فوج کی شمولیت سے جنگ کو مزید تقویت مل سکتی ہے ،پاک فوج کی آپریشن میں شمولیت کے خواہاں ہیں، بریگیڈئر جنرل احمد العسیری

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:49

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی ا فواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اتحاد میں شمولیت کیلئے ابھی تک پوزیشن واضح نہیں کی ،پاک فوج کی شمولیت سے جنگ کو مزید تقویت مل سکتی ہے ،پاک فوج کے آپریشن میں شمولیت کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریفنگ میں سعودی فوج کے ترجمان نے کہاکہ پاکستانی پارلیمنٹ میں یمن کے معاملے پر مشترکہ قرار داد کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے ابھی تک اپنے موقف سے ہمیں آگاہ نہیں کیا ۔

انھوں نے کہاکہ پاک فوج کی جنگی مہارت پر کوئی نہیں شک نہیں کیا جاسکتا ۔پاک فوجی کی شمولیت سے جنگ کو مزید تقویت ملے گی ۔پاک فوج کی شمولیت سے متعلق پاکستانی موقف کا انتظار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ یمن میں امداد لانے والے دو طیاروں کی صنعاء تک رسائی میں مدد فراہم کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :