ایم کیو ایم ٹکٹ پر انتخاب لڑا تو مہم کو نہیں بلایاگیا ، ایک لاکھ ووٹ نکل آئے، نبیل گبول، غلطی کا احساس ہوا تو استعفی دیدا،ایم کیوایم پہلی دفعہ گھبرائی ہوئی ہے ،شفاف الیکشن ہوئے توتحریک انصاف جیت سکتی ہے، سابق رکن قومی اسمبلی

جمعہ 10 اپریل 2015 05:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہاہے کہ حلقہ این اے 246میں جب ایم کیوایم کے ٹکٹ پرمیں نے الیکشن لڑاتوانتخابی مہم کیلئے نہیں بلایاگیا،جب رزلٹ نکلاتومیرے 1لاکھ 40ہزارووٹ تھے ،جب غلطی کااحساس ہواتواستعفیٰ دیدیا۔ایم کیوایم پہلی دفعہ گھبرائی ہوئی ہے ،شفاف اورفوج کی نگرانی میں الیکشن ہوئے توتحریک انصاف جیت سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب حلقہ این اے246کے پولنگ اسیشنوں کادورہ کیاتومعلوم ہواہے کہ بہت کم لوگ پولنگ اسٹیشنوں پرتھے ،کریم آبادمیں پولنگ اسٹیشنوں پرپٹھے لگائے جارہے تھے وہاں سے خاموشی سے نکل گیا،نائن زیروپرجاکرانیس قائم خاکوانی سے پوچھاکہ لوگ کم آئے توانہوں نے کہاکہ جاکرسوجاوٴایک لاکھ چالیس ہزارووٹ پرجائیں گے جب نتیجہ نکلاتوایک لاکھ چالیس ہزارووٹ ملے جس پرمجھے حیرانگی ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ 32ہزارووٹ تحریک انصاف کوملنے پرالطاف حسین ناراض ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ حلقہ ایم کیوایم کاہے وہ جیت جائے گی اگربیس ہزارسے ایم کیوایم جیت گئی تویہ تحریک انصاف کی کامیابی ہوگی