سعود ی عرب ،پاک سعودی فوجی مشقوں میں ایک جا ں بحق ، تین زخمی، سعودی عرب میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقیں جاری ہیں

جمعہ 10 اپریل 2015 05:26

جدّہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری فوجی مشقوں کے دوران ایک سپاہی جا ں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔سعودی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کا تعلق کس ملک سے تھا۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباح میں جاری الصمصام5 نامی پاک سعودی افواج کی جنگی مشقوں کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ایک غیرکمیشن آفیسر ہلاک ہوا ہے، اور تین دیگر افسران زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ اس دوران ہوا ہے جبکہ پاکستان میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا یمن میں شیعہ باغیوں کے خلاف حملوں میں مصروف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد میں شمولیت اختیار کی جائے یا نہیں۔سعودی عرب نے اپنے دیرینہ حلیف سے جنگی طیاروں، بحری جہازوں اور زمینی افواج کے ساتھ اس میں شرکت کرنے کے لیے کہا ہے، جبکہ پاکستان نے اب تک اس سے انکار کیا ہے۔حوثی باغیوں کے خلاف فوجی اتحاد نے چھبیس مارچ کو فضائی حملے شروع کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :