ایکشن پلان پر عملدرآمد، اب تک 34517مشکوک افرادگرفتار، 65افراددہشتگردنکلے کہ ہمارے اداروں کوانتہائی مطلوب تھے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کواین اے بی کی رپورٹ پیش

جمعہ 10 اپریل 2015 05:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے اب تک 34517مشکوک افرادکوحراست میں لیا،جن میں سے 65افراددہشتگردنکلے ہیں جوکہ ہمارے اداروں کوانتہائی مطلوب تھے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کواین اے بی کی رپورٹ پیش کردی گئی ۔معلومات کے مطابق دسمبر2014ء تایکم اپریل2015ء کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ 51افرادجوکہ دہشتگردنکلے ہیں ان کاتعلق پنجاب اور11کاسندھ ،ایک کے پی کے اور2آزادجموں وکشمیرکے رہائشی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اداروں نے 30314سرچ آپریشن کئے جن میں سے 15370آپریشن صرف پنجاب میں کئے گئے 6034سندھ،6730خیبرپختونخواہ ،90بلوچستان 406اسلام آباد،1491آزادجموں وکشمیر96گلگت بلتستان اور97فاٹاکے علاقوں میں آپریشن کئے گئے ۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دوہزار870پنجاب7163سندھ 19898کے پی کے 3526،بلوچستان 763اسلام آباداورآزادجموں وکشمیر103گلگت بلتستان 185میں سیکورٹی اداروں نے مشتبہ افرادکوحراست میں لیاہے اورلاوٴڈسپیکرکے غلط استعمال پرپولیس نے 4068افرادکوحراست میں لیا،جن میں سے 3313کاتعلق پنجاب192سندھ462کے پی کے 3بلوچستان 98اسلام آبادسے ہے جبکہ 955مقدمات ایسے درج کئے گئے جس کی لاوٴڈسپیکرکی آوازایک مخصوص والیم سے بہت زیادہ تھی قانون نافذکرنے والے اداروں نے 70دوکانداروں کوجرمانہ کئے ،رپورٹ کے مطابق 20024افغان مہاجرین واپس بھجھوایاگیاجوکہ 6323کے پی کے 798بلوچستان ایک اسلام آباد2گلت اور1200فاٹامیں رہائش پذیرتھے ۔

ریکارڈکے مطابق 358288افغان مہاجرین رجسٹرڈہیں ۔رپورٹ میں مزیدبتایاگیاکہ 64مقدمات حوالہ ہنڈی کے درج کئے گئے جن میں سے 83افرادکوحراست میں لیاگیا۔اوران سے 101.7ملین رقم بھی برآمدکی گئی ۔17افرادکوایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لیاجنہوں نے خطرناک جگہوں پرکالزکی تھیں علاوہ ازیں 3019ایسے آپریشن کئے گئے جوکہ صرف سیلولرموبائل انفارمیشن پرتھے نادرانے 42.840ملین موبائل سم کی تصدیق کی جوکہ 18,308,516ٹیلی نار،17658717موبی لنک،10617332زانگ8029311یوفون اور5553975واردکی سمیں تھیں ۔تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کوپیش کرنے کے بعدمیاں نوازشریف نے رپورٹ پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے قانون نافذکرنے والے ادارے شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھیں تاکہ وطن عزیزنے دہشتگردی سمیت دیگرجرائم کاخاتمہ ممکن ہوسکے

متعلقہ عنوان :