یمن کی صورتحال پرحکومت کواسلامی کانفرنس بلائے،آصف علی زرداری ،اے پی سی بلاکرسیاسی جماعتوں کے سربراہان کوان کیمرہ بریفنگ بھی دی جائے ،یمن کے معاملے ہرملک میں اپناوفدبھیجیں گے ،بلاول بھٹوتھوڑاپختہ ہوجائیں توپھرمیدان میں اتریں گے ،ہم بلاول بھٹوکی تربیت کررہے ہیں ،بلاول کی جوانی اورسوچ میں پختگی کی ضرورت ہے،تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان معاہدے کابھی خیرمقدم کرتے ہیں۔ بلاول ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس

جمعہ 10 اپریل 2015 05:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 اپریل۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ یمن کی صورتحال پرحکومت کواسلامی کانفرنس بلانے کی تجویزدیتے ہیں ،اے پی سی بلاکرسیاسی جماعتوں کے سربراہان کوان کیمرہ بریفنگ بھی دی جائے ،یمن کے معاملے ہرملک میں اپناوفدبھیجیں گے ،بلاول بھٹوتھوڑاپختہ ہوجائیں توپھرمیدان میں اتریں گے ،ہم بلاول بھٹوکی تربیت کررہے ہیں ،بلاول کی جوانی اورسوچ میں پختگی کی ضرورت ہے،تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان معاہدے کابھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

بلاول ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں مذاکرات کے سواکوئی راستہ نہیں ،مذاکرات کے حامی ہیں ،مسلمان ملکوں کی آپس کی رنجشیں ختم ہونی چاہئے ،لاکھوں پاکستانی سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہواہے کہ پیپلزپارٹی اپناوفداسلامی ممالک میں بھیجے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کوتجویزدے رہاہوں کہ اسلامی کانفرنس بلائی جائے ،اس موقع پرپاکستان اپناکرداراداکرے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے گندے انڈے نکالے جائیں ،سیاسی جماعتوں پرپابندی نہیں لگنی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ یمن کی صورتحال پراے پی سی بلائی جائے اورپارٹی سربراہان کوان کیمرہ بریفنگ دی جائے ۔خواجہ آصف کابیان کافی نہیں ہے ،سابق صدرمیرے ساتھ بھی باتیں شیئرکی جائیں ،یمن کے معاملے پرزیادہ ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایک زرداری سب پربھاری مفرورنعرہ تھایہ نہیں ہوناچاہئے ،ایک زرداری سب سے پیاری یہ اچھانعرہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آزاداورخودمختارہوناچاہئے ،حکومت اورتحریک انصاف میں معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں ۔عمران خان کاپارلیمنٹ میں آنے کابھی خیرمقدم کرتے ہیں ،انتخابی اصلاحات کے لئے مل کرکام کرناہوگا۔بلاول بھٹوتھوڑاپختہ ہوجائیں توپھرمیدان میں اتریں گے ،ہم بلاول بھٹوکی تربیت کررہے ہیں ،بلاول کی جوانی اورسوچ میں پختگی کی ضرورت ہے۔