بحریہ ٹاؤن پراجیکٹ میں بحریہ کا نام استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست خا رج

جمعرات 9 اپریل 2015 04:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) بحریہ ٹاؤن پراجیکٹ میں بحریہ کا نام استعمال کرنے کے خلاف دائر درخواست سپریم کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ یہ درخواست کی سماعت آئین کے آرٹیکل ( 3 ) 184 کے تحت نہیں کی جا سکتی اس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ۔

(جاری ہے)

یہ حکم جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز جاری کیا ہے ۔ درخواست حسن الیاس کیفی نے دائر کی تھی جو خارج کر دی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کا مالک بحریہ کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے مگر عدالت نے ان کے موقف سے اتفاق نہیں کیا اور درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔