اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈاولسن کی ملاقات ،فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی امریکہ میں سرمایہ کاری اور امریکی کیٹرپلر کمپنی کے ایف بی آر کے متعلقہ معاملات زیر بحث آئے

جمعرات 9 اپریل 2015 04:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈاولسن کی ملاقات جس میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی امریکہ میں سرمایہ کاری اور امریکی کیٹرپلر کمپنی کے ایف بی آر کے متعلقہ معاملات زیر بحث آئے،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر حکام امریکی کمپنی کیٹرپلر کے ساتھ معاملات جلد از جلد طے کرے اس کے علاوہ فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے امریکہ میں سرمایہ کاری کا سفیر ای سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا،امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کی توجہ تیل کو تلاش کرنے والی دو کمپنیوں کی جانب کروائی کہ انہیں اپنے مالیاتی معاملات کو حاصل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے،امریکہ سفارتکار نے وزیرخزانہ کے ساتھ بین الاقوامی اور مقامی این جی اوز کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کیا اورکہا کہ اس سلسلے میں قانون سازی سے پہلے غیر ملکی امدادی اداروں کی تشویش کو دور کیا جائے وزیرخزانہ نے کہا کہ اقتصادی امور ڈویژن قانونی سازی کے سلسلے میں غیر ملکی امدادی اداروں اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان کے خیالات کو بھی حصہ بنایا جاسکے