سعودی عرب کا پاکستان کو 200 ٹن کھجور و ں کا تحفہ

بدھ 8 اپریل 2015 06:51

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) سعودی عرب نے 200 ٹن کھجوریں پاکستان کو تحفے میں دی ۔ 200 ٹن کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے ڈپٹی میئر جاسم محمد خالد ال خالد نے کابینہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری کھوسرو پرویز خان کے حوالے کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری نے اس موقع پر سعودی سفارتخانے کے ڈپٹی میئر جاسم محمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ ہمیشہ خوب صورت اور مضبوط ہے اور رہے گا ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے لوگوں کے درمیان محبت کا احساس ایک گرم جوشی کے رشتے میں منسلک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ برادرانہ تعلقات انشاء اللہ ہمیشہ رہے گا اور اس میں مستقبل میں مزید نکھار بھی پیدا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :