تحریک انصاف پارلیمنٹ میں ہی رہے گی اگلی بار بھر پور تیاری کیساتھ جائینگے ،عمران خان،میرا فیصلہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اسمبلیوں میں جائیں کورکمیٹی نے رائے دی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

بدھ 8 اپریل 2015 06:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا فیصلہ تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اسمبلیوں میں جائیں لیکن کورکمیٹی نے رائے دی کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرا فیصلہ تھا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن قیام کے بعد جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ہی اسمبلیوں میں جانا چاہئے لیکن تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اسلئے کور کمیٹی کے اجلاس پارٹی رہنما متفق تھے کہ پارلیمنٹ میں جاکر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہئے اس لئے پارلیمنٹ میں آئے لیکن اب تحریک انصاف پارلیمنٹ میں ہی رہے گی اور اگلی مرتبہ بھرپور تیاری کی جائیں گے