آئی ایم ایف کا ساتویں جائزے اجلاس میں پاکستانی محصولات وصولی اور مالی سال2015-16ء کے بجٹ کو خصوصی بحث میں رکھنے کا فیصلہ

بدھ 8 اپریل 2015 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے ساتویں جائزے اجلاس میں پاکستان کی محصولات وصولی اور مالی سال2015-16ء کے بجٹ کو خصوصی بحث میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف نے پاکستان میں نمائندے توقیر میرزیو نے وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کے موقع پر سیکرٹری خزانہ،مشیرخزانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ 6کامیاب جائرے کر چکی ہے جبکہ سابقہ حکومتیں دو جائزوں سے آگے نہیں جاسکی تھی اور یہ پاکستان کے معاشی اصلاحات کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی معیشت کو مزید بہتری کی جانب گامزن کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ساتویں جائزے کیلئے پاکستان اپنے تمام مطالبات پورے کر چکا ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں موڈیز سمیت کئی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :