پاکستان کی ایک ہزار فوج اور ایک بریگیڈ سعودی عرب میں موجود ہے،خواجہ آصف،پہلی ترجیحی ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کیا جائے، صحافیوں سے گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 06:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک ہزار فوج اور ایک بریگیڈ سعودی عرب میں موجود ہے‘ چالیس سالہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے دائرے کے اندر رہ کر پہلی ترجیحی ہے کہ ثالثی کا کردار ادا کیا جائے جبکہ دوسری سوچ یہ ہے کہ سعودی عرب کی جغرافیائی حدودمیں مداخلت کی صورت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہو ں نے پاک فوج اور پارلیمنٹ کا مشترکہ خیال ہے کہ ایسا کردار ادا کیا جائے جس میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔ پارلیمنٹ جو بھی فیصلے کرے گی اس سے رہنمائی ملے گی جس کے بعد ایگزیکٹو کی جانب سے فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اسلامی ممالک میں آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے‘ اجلاس کے دوران ممبران نے اچھی باتیں کیں کہ مسلمانوں کو پہلی جنگ عظیم کے بعد نئے فارمولے کے تحت لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس وقفہ کے دوران غیر مناسب زبان استعمال کی۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر کبھی اختلاف نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :