پاک بحریہ کا جہا ز یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت 36 غیر ملکی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا،کراچی پورٹ پر محصورین کا شاندار استقبال، پاک بحریہ کے ایڈمرل ، چینی و بھارتی سفیر سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے محصورین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

بدھ 8 اپریل 2015 06:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) پاک بحریہ کا پی این ایس اصلت یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت 36 غیر ملکی افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا ۔ کراچی پورٹ پر محصورین کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ پورٹ پر پاک بحریہ کے ایڈمرل ، چینی و بھارتی سفیر سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے محصورین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کے روز پی این ایس اصلیت فیگیٹ 182 یمن میں محصور 146 پاکستانیوں سمیت غیر مکلیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے بحری جہاز میں غیر ملکیوں سمیت 182 مسافر سوار تھے غیر ملکیوں کو کونسل خانے سے رابطے کے بعد جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا ۔

جبکہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے استقبال کے لئے تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں پاک بحریہ کے آفیسران سمیت محصورین کے اہلخانہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاز میں خواتین سمیت متعدد بچے بیمار ہیں جن کا طبعی امداد کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا ۔ جبکہ جہاز میں 36 غیر ملکی باشندے بھی سوار ہیں جن میں 4 برطانوی ، 8 چینی ، 11 شامی باشندوں سمیت ایک کینیڈین شہری بھی جہاز میں سوار ہے جبکہ کراچی پورٹ پر ایڈمرل پاک بحریہ مختار احمد سمیت چین اور بھارت کے سفیران نے بھی محصورین کا استقبال کیا جہاز کی بندرگاہ پہنچنے سے قبل سمندری حدود کی فضائی نگرانی بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :