جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون کا خط موصول ہوگیا ،کمیشن کی جلد تشکیل دیئے جانے کاامکان

بدھ 8 اپریل 2015 06:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء )جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ کو وزارت قانون و پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجا گیا خط منگل کوموصول ہوگیا ہے۔جوڈیشل کمیشن کی جلد تشکیل دیئے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت حکومت 3 دن میں خط لکھنے کی پابند تھی تاہم حکومت نے مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل ہی وزیراعظم نواز شریف کی منظوری سے خط لکھ دیا، وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے تحریر کردہ خط سیکریٹری قانون نے سپریم کورٹ میں بھیجا جس میں چیف جسٹس ناصر الملک سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے 3 جج دینے کی استدعا کی گئی ہے جو انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرکے 45 دنوں میں اپنی سفارشات دے گا۔

کمیشن کی تشکیل جلد کیے جانے کاامکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :