عمران خان کے دھرنے کے پیچھے سابق فوجی جرنیلوں کاہاتھ تھا، جاویدہاشمی ،جنرل پاشانے رابطہ کار کاکرداراداکیا،تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدعمران خان کے فوج سے رابطوں کی بات پرحیران ہوا کہاں پھنس گیا،پارٹی کودلدل سے نہیں نکال سکا،خودنکل آیا،دھرنے میں آرمی چیف سے دھاندلی پرنوازشریف کے استعفے کی گارنٹی لے لی گئی تھی ،دھرنے میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی شرکت کابھی پروگرام تھا، ٹی وی انٹرویو

منگل 7 اپریل 2015 03:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)بزرگ سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کے دھرنے کے پیچھے سابق فوجی جرنیلوں کاہاتھ تھا،جنرل پاشانے رابطہ کار کاکرداراداکیا،تحریک انصاف میں شمولیت کے بعدعمران خان کے فوج سے رابطوں کی بات پرحیران ہواکہ کہاں پھنس گیا،پارٹی کودلدل سے نہیں نکال سکا،خودنکل آیا،دھرنے میں آرمی چیف سے دھاندلی پرنوازشریف کے استعفے کی گارنٹی لے لی گئی تھی ،دھرنے میں ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کی شرکت کابھی پروگرام تھا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں جاویدہاشمی نے کہاکہ میں نے جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی ،میں جوکررہاہوں اپنے اورملک کے بچوں کیلئے کررہاہوں ،عمران خان سے محبت میں کمی نہیں آئی ،ان سے آج بھی ہمدردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے آپ کواچھاوزیراعظم بننے کے قابل نہیں چھوڑا،نوازشریف دنیاکے چندلیڈران میں سے ہیں لیکن نوازشریف کوکارکردگی کے حوالے سے نہیں ماناجاتاان کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بھی بدترہے ۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوبھائی سمجھاتھاان سے گھریلوتعلقات تھے ،تاہم میرے ساتھ عمران خان کارویہ زیادہ بہترتھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ابھی واپسی کاراستہ تلاش نہیں کیا،ہمیشہ اصولوں کی جنگ لڑی ،قانون کے مطابق تحریک انصاف کے لوگ اب ممبرنہیں رہے ،استعفے روکنااسپیکرکاغیرآئینی اقدام ہے ،انہیں بھی سزاہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں نہ جانے کافیصلہ عمران خان کاتھاملک میں انتخابات کے قوانین ادھورے ہیں ،انتخابی اصلاحات اورانتخابات میں دھاندلی کی تحقیقا ت کیلئے جوڈیشل کمیشن کی اس ملک کوضرورت تھی ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران ہمیں دھاندلی ثابت ہونے پرنوازشریف کے استعفیٰ کی گارنٹی مل گئی تھی اورآرمی چیف نے گارنٹی دی تھی لیکن اس کے بعدعمران خان نے آگے بڑھنے کی بات کردی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں نے تین لاکھ لوگ لانے کاکہاتھافیصلہ یہ تھاکہ طاہرالقادری کے لوگ آگے ہوں گے اورہم پیچھے ہوں گے لیکن بتایاگیاکہ ہم نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کی کیونکہ لاکھوں لوگ چڑھائی کرتے توآرمی کومارشل لاء لگانے کاجوازملتا۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشیدکاکوئی کردارنہیں تھایہ کسی کی گیم کے لئے آگے بڑھتاتھاتحریک انصاف کاکوئی بھی راہنماشیخ رشیدکوپسندنہیں کرتاتھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کراچی میں جلسہ کرانے پرایم کیوایم کاشکریہ اداکیاتھااورپروگرام تھاکہ ایم کیوایم دھرنے میں شریک ہوگی اس کے علاوہ دھرنے میں پیپلزپارٹی کے شریک ہونے کابھی پروگرام تھا۔

ایم کیوایم کے لوگوں نے شادی کی تقریب میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو،تین ایم این ایزبھی تھے انہوں نے کہاکہ جب جلسہ ہوگیاتومیں مستعفی ہونے جارہاتھاکراچی جاتے ہوئے عمران خان نے لوگوں سے کہاکہ پاشاصاحب سے بات ہوگئی ہے میں حیران ہواکہ پارٹی کون چلارہاہے اورمیں کہاں پھنس گیاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملوں کے خلاف مہم عمران خان کی اپنی نہیں تھی ۔

انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کودلدل سے تونکال نہیں سکالیکن خود ہی نکل آیا،جنرل (ر)پاشانے آئی ایس آئی کی زیادتیوں پرمجھ سے معافی مانگی تھی ۔انہوں نے کہاکہ شجاع پاشاکوآرڈینیٹربنے رہے ،جنرل حمیدگل نے ملتان میں مجھے کہاکہ آج رات حکومت ختم ہوجائے گی ۔آرمی کے ریٹائرجرنیل آگے بڑھ پرایجنڈے پرکام کرتے ہیں ،جنرل پاشانے مجھے کہاکہ میں نوازشریف خواجہ آصف اورچوہدری نثارکوکبھی نہیں چھوڑوں گا۔جنرل پاشاکے خلاف کبھی بات نہیں کی ،ان کے فون سے پہلے کبھی کوئی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ جنرل پاشاشاہ محمودسے ملے اورمیرے خلاف انتخابات کی تمام پلاننگ کی ۔انہوں نے کہاکہ غیرملکی طاقتوں کے کردارکاعلم نہیں