پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

منگل 7 اپریل 2015 03:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بات کہی وہ اصولی تھی‘ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی وزیراعظم سے اجازت لی نہ ہی نواز شریف نے کوئی ڈانٹ پلائی، مر جاؤں گا ڈار صاحب کا سرشرم سے نہیں جھکاؤں گا۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات پارلیمنٹ میں کی وہ اصولی تھی میں پارٹی کا رکن ہوں اور اسپیکر سے پوچھ سکتا ہوں کہ استعفوں کا معاملہ حل کیوں نہ ہوا، جو الفاظ عمران خان بولتے رہے وہ میں نے استعمال نہیں کئے اور نہ ہی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسمبلی کو گالیاں بھی دیتے رہے ، گاڑیاں بھی استعمال کرتے رہے اور تنخواہیں بھی لیں اور پھر پارلیمنٹ میں آ گئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نواز شریف سے نہیں لی نہ ہی نواز شریف نے مجھے ڈانٹا، میرے بیان کے بعد میاں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، میں پارٹی کا کارکن ہوں اور اختلاف کا حق بھی رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مر جاؤں گا لیکن اسحاق ڈار کا سر شرم سے نہیں جھکنے دوں گا۔