وزیراعظم خواجہ آصف کی تقریر پر برہم ہوگئے، اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی ہے، ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا ہے،نواز شریف، وزیراعظم نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کا نوٹس نہیں لیا ہے ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس

منگل 7 اپریل 2015 03:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف خواجہ آصف کی تقریر پر برہم ہوگئے‘ اجلاس میں وقفے کے دوران خواجہ آصف کو بلا کر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی ہے اور ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز خواجہ اصف کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تقریر پر وزیراعظم سخت برہم ہوئے اجلاس میں نماز مغرب کا وقفہ ہوا تو وزیراعظم سخت برہم ہوئے اسمبلی کے اجلاس میں نماز مغرب کا وقفہ ہوا تو وزیراعظم نے خواجہ آصف کو بلا لیا اور سخت ناراضگی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کی تنقید کو برداشت کرنا ہے اور ہر مسئلے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہے معاملات کو افہام و تفہیم اور بہتر طریقے سے حل کیا جائے اور ایوان میں ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس سے ماحول خراب ہو ایوان کے ماحول کو کشیدہ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ آپ کو تحریک انصاف کا معاملہ نہیں چھیڑنا چاہیے تھا معاملے کو بگاڑنے کی بجائے اچھے طریقے سے سلجھایا جائے۔

(جاری ہے)

ادھروزیراعظم ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں میاں نواز شریف نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کا نوٹس نہیں لیا ہے ۔ متعدد میڈیا رپورٹس آئی ہیں کہ وزیراعظم میاں نواز شریف خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیا ہے جو کہ درست بات نہیں وزیراعظم ہاؤس نے تردید کردی ہے کہ خواجہ آصف کے بیان پر پی ایم نے ذاتی طور پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔