وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے مسودے کی منظوری دیدی،پارلیمانی امور کمیٹی کو بھجوا دیا ،کمیٹی مسودہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوائے ،رجسٹرار سپریم کورٹ مسودہ کا متن چیف جسٹس کے نوٹس میں لائیں،چیف جسٹس 3 ججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دے جو آرڈیننس2015 کے سیکشن 2 کے تحت عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرے،خط کا متن

منگل 7 اپریل 2015 03:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اپریل۔2015ء)وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے خط کے مسودے کی منظوری دیدی ہے اور خط کا مسودہ پارلیمانی امور کمیٹی کو بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کے خط کا مسودہ پارلیمانی امورکمیٹی کو بھجواتے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام جلد از جلد چاہتے ہیں،خط میں کہا گیا ہے کہ خطے کے مسودہ کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھیجا جائے اور رجسٹرار سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مسودہ کوچیف جسٹس سپریم کورٹ ناصر الملک کے نوٹس میں لائیں،کمیشن آرڈیننس 2015کے سیکشن2 کے تحت عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کرے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان تین ججوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دے ،اگر چیف جسٹس خود کمیشن کا سربراہ نہیں بنتے تو کسی اور جج کو کمیشن کا سربراہ بنا دیں