یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ،صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات اور جی ایچ کیو کا بھی دورہ کریں گے

پیر 6 اپریل 2015 03:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی موجودہ صورت حال پاکستان اور مصر باہمی مشاورت کریں گے اور اس سلسلے میں مصر کے وزیر دفاع صدتی صبوحی آج دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں صدر عبدالفتح السیسی کا پیغام دیں گے ۔

(جاری ہے)

مصری فوج ، بحریہ اور فضائیہ یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے یمن کے صدر منصورالہادی زمینی فوجیوں کو بھی مصری فوج سے کمک مل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ مصری حکومت کے کسی بھی اعلی سطح کے اہلکار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے مصری وزیر دفاع اپنے دورے کے دوران جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ان کے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شامل ہوں گے ۔