سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سینااسلام آبادپہنچ گئے،وزیراعظم محمدنوازشریف نے مہمان صدرکااستقبال کیا،21توپوں کی سلامی دی گئی

پیر 6 اپریل 2015 03:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سینااسلام آبادپہنچ گئے ،وزیراعظم محمدنوازشریف نے مہمان صدرکااستقبال کیا،21توپوں کی سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے صدروزیراعظم کی دعوت پراتوارکی صبح کراچی پہنچے جہاں سے خصوصی پروازکے ذریعے شام 7بجے کے قریب وہ اسلام آبادپہنچے ،اسلام آبادبے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پروزیراعظم محمدنوازشریف اوروفاقی وزراء نے مہمان صدرکاپرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر21توپوں کی سلامی بھی دی گئی سری لنکن صدرآج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ صدرمملکت معززمہمان کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیں گے ،سری لنکن صدرکامنتخب ہونے کے بعدپاکستان کایہ پہلادورہ ہے وہ تین دن قیام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :