بہاول پور، ایم پی اے کے بھائی کی فائرنگ سے نوجوان قتل،پریس کلب میں نعش رکھ کرشدیداحتجاج، ملزمان کی گرفتاری تک لاش دفن نہیں کرینگے، لواحقین

پیر 6 اپریل 2015 03:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) ایم پی اے کے بھائی راشدججہ کی فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان اللہ بخش قتل ، تھانہ صدریزمان میں مقدمہ درج، لواحقین کا پریس کلب بہاول پورمیں نعش رکھ کرشدیداحتجاج ،جب تک راشدججہ اوراسکے ساتھیوں کو گرفتارنہیں کیاجاتاہے تدفین نہیں کریں گے پریس کلب روڈ کئی گھنٹہ تک بلاک، پولیس تھانہ صدر یزمان زیردفعہ302-109 اور148-149 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق مقتول 28 سالہ نوجوان اللہ بخش کے بھائی محمدبشیرولد عبدالستار نے بتایا کہ ہم اللہ بخش، فوجی محمدسلطان، عبدالستار موضع چک 353 ایچ آر مروٹ میں موجودتھے کہ ملزمان محمدراشدمحمدججہ ولد ممتازاحمدقوم ججہ، محمدسجادولد اللہ رکھا، محمددلشاد، محمدسجاد پسران محمداعجاز، محمدشہباز،محمدعباس، محمدندیم زبیر،ساکنان 68 ڈی بی ، 5-6 نامعلوم الاسم مسلح آتشیں پسٹل رائفل سے فائرنگ شروع کردی میرے بھائی نے ملزمان کو ممبربورڈ آف ریونیو کاحکم امتناعی بھی دکھا یا اس پرملزمان مشتعل ہوگئے اورفائرنگ کرکے میرے بھائی اللہ بخش کوگولیاں مارکرہلاک کردیاجبکہ فائرنگ سے فوجی محمدسلطان بھی شدیدزخمی ہوگیا جبکہ دیگرملزمان کئی گھنٹہ تک فائرنگ کرتے رہے میں نے بھاگ کرجان بچائی ملزمان کی کئی گھنٹے فائرنگ کے باعث میرابھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا محمدبشیرنے بتایا کہ وجہ عنادیہ ہے کہ میرے بھائی نے چک نمبر353 ایچ آر کے رہائشی گلزاراحمد کارقبہ حصہ داری پرکاشت کررکھاتھاجس کومسمی خالدمحمودججہ ایم پی اے یزمان نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایم دی نعیم اقبال بخری اورسی او مشتاق احمد کی ساتھ سازبازکرکے جعلی طورپر حکم امتناعی کی موجودگی میں قرقی نیلامی کرواکر ہماری فصلات گندم و رایا کواپنے حواریوں کے نام کرواکرفصل کی کٹائی کررہے تھے محمدبشیرنے کہاکہ ن لیگ کے ایم پی اے خالدججہ کے ایماء پراسکے بھائی راشدججہ اوردیگرملزمان نے میرے بھائی کوقتل کیاہے اور جب تک ملزمان گرفتارنہیں کئے جاتے ہم اپنی بھائی کی نعش کی تدفین نہیں کریں گے انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،آرپی او بہاول پور، ڈی پی او بہاول پورسے مطالبہ کیا کہ ایم پی اے خالدججہ، اسکے بھائی راشدججہ اوراسکے ساتھیوں کو فوری گرفتارکیاجائے اورانکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے پاکستان ، وزیراعلی پنجاب کمشنر بہاول پور، ٹی ایم اے بہاول پور،سے مطالبہ کرتے ہیں لینڈ مافیاسے بلوچ کالونی 71 کافرنٹ خالی کرایاجائے اورانکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :