چارسدہ ، بھتیجے کی چچا کے گھر میں فائرنگ ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ،ملزم نے 4 ماہ قبل اپنے باپ ، والدہ اور 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع

پیر 6 اپریل 2015 03:55

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) تنگی پولیس سٹیشن چارسدہ کی حدود پیرانولکی میں بھتیجے نے چچا کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کی ۔ 10 افراد قتل ، مقتولین میں ملزم کے چچا ، ان کی بیوی ، 4 بیٹے اور 4 بیٹیاں شامل ہیں ۔ ملزم نے چار ماہ پہلے اپنے باپ ، والدہ اور دو بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق تنگی پولیس سٹیشن کی حدود پیرانولکی میں ملزم گل احمد سید ولد شیر نواب نے ساتھیوں سمیت اپنے چچا جمال ولد رحمت سید کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کر کے چچا کے پورے گھر کو خون میں نہلا دیا ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کے چچا جمال ولد رحمت سید زوجہ جمال مسماة نویدہ اور چار بیٹے شاہ خالد ، فیصل ، عرفان اور ابوبکر سمیت 10 افراد قتل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے چچا ، چچی اور ان کے 8 بچوں کو قتل کیا ۔ مقتول جمال کے بھائی حضرت نواب نے رپورٹ درج کراتے ہوئے تنگی پولیس کو بتایا کہ میں گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران فائرنگ کی آواز سنی جب میں بھائی کے گھر گیا تو میرا بھائی جمال اپنے بیوی ، 4 بیٹیوں اور 4 بیٹوں سمیت خون میں لت پت پڑے تھے ۔

تمام دس افراد کو گل احمد سید نے قتل کیا ہے وجہ عدالت مقتول جمال کی بیٹی مسماة نویدہ کی رشتہ ملزم سے طے ہو چکی تھی جس سے بعد میں جمال نے انکار کیا جس پر چچا اور بھتیجے کے مابین اختلافات پیدا ہوئے ۔ تنگی پولیس پولیس نے ملزم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ایف آئی آر نمبر 324 تھانہ تنگی میں ملزم گل احمد سید کے خلاف دس افراد کو قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ نومبر 2014 میں ملزم نے اپنے باپ ، والدہ اور دو بھائیوں کو قتل کیا تھا ۔ حندفی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 385 میں چار افراد کی قتل کی دعویداری ہو چکی ہے جس میں ملزم گل احمد سید نے اپنے باپ ، والدہ اور دو بھائیوں کو قتل کیا گیا ہے یاد رہے کہ ایک لڑکی کی خالر ملزم نے 14 افراد کو قتل کیا ۔

متعلقہ عنوان :