امریکی صدر اوباما پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے،جلیل عباس جیلانی ،پاک امریکہ تعلقات اس وقت اچھی سطح پر ہیں، ہماری کوشش یہ ہے پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 03:53

ڈیلس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اپنے دور حکومت میں ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ریاست کے گورنر سے ملاقات کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی صدر کا دوہ بھارت سے قبل پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر ناغیر معمولی اہمیت کا حامل تھا ۔

امریکا میں بالعموم اور ٹیکساس میں بالخصوص پاکستانی جس طرح اپنا اثرورسوخ بڑھارہے ہیں مستقبل میں ان کانہ صرف سیاست میں اہم کردار ہوگا بلکہ وہ ایڈمنسٹریشن اور پاک امریکا ٹریڈ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت اچھی سطح پر ہیں جس کی وجہ سے معاشی،معاشرتی ،توانائی،سماجی سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہت ڈیولپمنٹ ہے جبکہ موڈیز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم سے مثبت قرار دے دی ہے جوایک خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ہمارے تعلقات بہترین ہو گئے جبکہ ہندوستان سے بھی ہماری بھر پور کوشش ہے کہ تعلقات اچھے ہوں اسی سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف تقریب حف برداری میں شرکت ایک جرت مندانہ اور مثبت اور قابل تحسین اقدام تھا ،اب ہم امید رکھتے ہیں بھارت کی جانب سے بھی اس کو اچھا جواب آئے گا۔

پاکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں اس وقت ہماری کوشش یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے جس طرح پاکستانی مصنوعات کو یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا موقع فراہم کیا ہے۔جلیل عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاگ جنگ کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندی بہتر ہو رہا ہے اور مستقل میں مزید بہتری کی امید ہے۔اس موقع پر ریاست ٹیکساس کے معروف تاجر امیر علی روپانی ،ارمان روپانی اور قونصل جنرل پاکستان افضل محمودگونرر ٹیکساس گریگ ایبٹ سے ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔