خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری،30 مئی کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے ،13 اپریل سے17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع ،19 اپریل کواعتراضات دائر ،20 سے26 اپریل تک کاغذات کی جانچ پڑتال،26 سے 28 اپریل تک اپیلیں دائر ،29 اپریل سے4 مئی تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی ، 6 مئی کو حتمی فہرست جبکہ کامیاب امیدواروں کی فہرست7 جون کو آویزاں کی جائے گی ،الیکشن کمیشن

اتوار 5 اپریل 2015 03:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے ، 30 مئی کو صوبے میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار13 اپریل سے17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ،19 اپریل کو امیدواروں کے اعتراضات دائر کئے جائیں گے ،20 اپریل سے26 اپریل تک امید واروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،26 سے 28 اپریل تک اپیلیں دائر کی جائیں گے جبکہ 29 اپریل سے4 مئی تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی ،5مئی کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 6 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ صوبے بھر میں 30 مئی کو بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست7 جون کو آویزاں کی جائے گی