پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کیلئے دہشتگردی اورتوانائی بحران کوختم کرناہوگا، بلاول بھٹوزرداری ،بھٹونے سیاست کوڈرائنگ روم سے نکال کرگلی محلوں تک پہنچایا،بھٹوکی تربیت میرے خون میں شامل ہے ،بھٹوکے مشن کوآگے لے کرجاناچاہتاہوں ،لندن میں بھٹوکی برسی کی تقریب سے خطاب

اتوار 5 اپریل 2015 03:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 اپریل۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کیلئے دہشتگردی اورتوانائی بحران کوختم کرناہوگا،بھٹونے سیاست کوڈرائنگ روم سے نکال کرگلی محلوں تک پہنچایا،بھٹوکی تربیت میرے خون میں شامل ہے ،بھٹوکے مشن کوآگے لے کرجاناچاہتاہوں ،لندن میں ذوالفقارعلی بھٹوکی 36ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ بھٹومیرے ناناتھے جنہیں آج ہی کے دن قتل کردیاگیاتھا،میں نے بھٹوکودیکھانہیں اوراپنے ناناسے مل نہیں سکا،لیکن ان کے نظریات کے ساتھ زندہ ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ بھٹونے سیاست کوڈرائنگ روم سے نکالااورگلی محلوں تک پہنچایااورپاکستان پیپلزپارٹی کوصحیح معنوں میں قومی جماعت بنایا،پاکستان کی تقسیم کے بعدبھٹونے پاکستان کودوبارہ مستحکم کیااور90ہزارجنگی قیدی واپس لائے ،بھٹونے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی اورعوام کوروٹی ،کپڑااورمکان کی امیددی ،بھٹونے 1948ء میں اسلام کی مضبوطی کیلئے مقالہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھٹوکانظریہ آج بھی زندہ ہے ،میں اس نظریے کوآگے بڑھاناچاہتاہوں اوربھٹوکاویژن دیکھناچاہتاہوں ،بلاول بھٹونے کہاکہ بھٹوعالمی لیڈرتھے ،بھٹونے جس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی میں نے بھی اسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ،بھٹوعالمی منظرنامے پرانتہائی ذہین تھے ۔انہوں نے 1974میں عالمی لیڈروں کولاہورمیں اکٹھاکیا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹوکے بعدمیری والدہ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹونے ناناکے منصوبوں کوآگے بڑھایالیکن میری والدہ تھوڑی سی زندگی گزارسکیں اورانہوں نے جمہوریت اوراسلام کے پیغام کے لئے اپنی جان قربان کردی ۔

انہوں نے کہاکہ بھٹوکے جانے کے بعدبہت سی اصلاحات ختم کردی گئیں ،ضیاء دورتاریخ میں تاریک ترین دورتھا،آمریت نے بھٹوکے دورکی ترقی کوپیچھے دھکیل دیا،اس دورمیں خواتین کے حقوق سلب کئے گئے اورتشددکی سیاست نے جنم لیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارامذہب اسلام تشددکی اجازت نہیں دیتا،پاکستان کاچہرہ ضیاء الحق یااسامہ بن لادن نہیں ہمیں اس نظام کوٹھیک کرناہے اوریہی بھٹوکی جدوجہد رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم صوفی ازم ماننے والے ہیں ،بھٹوکی تربیت میرے خون میں شامل ہے ،میں بھٹوکاویژن دیکھناچاہتاہوں ،ہمیں پاکستان کوترقی کی جانب لے جانے کیلئے دہشتگردی اورتوانائی کے بحران کوختم کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :