پاک چین تعاون کئی شعبوں کااحاطہ کرے گا، اقتصادی راہداری سے معاشی بہتری آئے گی،چینی سفیر

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء)پاکستان میں تعینات چینی سفیرنے کہاہے کہ چین اورپاکستان کے درمیان تعاون کئی شعبوں کااحاطہ کرے گا،پاک چین راہداری سے معاشی بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں چینی سفیرنے کہاکہ چین اورپاکستان کے درمیان نیاتعاون کئی شعبوں کااحاطہ کریگا،گوادربندرگاہ ،بنیادی ڈھانچے کی ترقی ،انڈسٹریل توانائی کے شعبے ،غربت کی کمی اورکئی دیگرشعبے شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کی تاریخی دوستی ہے پاکستان اورچین کی اس تاریخی دوستی میں مزیداضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے 60سالہ تعلقات ہیں

متعلقہ عنوان :