فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف 21 ویں ترمیم کی سماعت کے لئے فل کورٹ بینچ قائم ،چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے سماعت کے لئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف 21 ویں ترمیم کی سماعت کے لئے فل کورٹ بینچ قائم کر دیا ہے جو 16 اپریل 2015 کو 18 ، 19 اور 21 ویں ترمیم کی ایک ساتھ سماعت کرے گا ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ سماعت کے لئے تمام فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں میں سپریم کورٹ بار ، لاہور ہائی کورٹ بار ، پاکستان بار کونسل سمیت 12 درخواستوں کی سماعت کی جائے گی ۔

شاہد اوکرزئی نے 19 ویں تریم کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کو سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا تھا وہ بھی سماعت کا حصہ ہو گی ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کے ساتھ ساتھ جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ سمیت دیگر ججز شامل ہیں جو مقدمے کی سماعت کریں گے ۔