وفاق کا گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ،ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو نیا گورنر بنائے جانے کا قوی امکان

ہفتہ 4 اپریل 2015 03:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 اپریل۔2015ء) وفاق نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے‘ ممتاز بھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو نیا گورنر بنائے جانے کا قوی امکان ہے‘ میاں شہباز شریف نے لاڑکانہ کی اہم شخصیت کو راضی کرنے کیلئے کو ششیں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس بات پر سوچنا شروع کردیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کچھ سیٹیں نکالنے کیلئے گورنر مسلم لیگ ن کا خالصتاً ہونا چاہیے دوسری جانب لاڑکانہ کے ممتاز بھٹو کے صاحبزادے میر بخش بھٹو وزیراعظم کے ایڈوائزر رہ چکے ہیں اور اب وہ اختلافات کے باعث کنارہ کش ہیں بلدیاتی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پرانے ساتھیوں کو منانے کی کوششیں تیز کردیں اور ممتاز بھٹو کے صاحبزادے کو گورنر سندھ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چند روز بعد میاں شہباز شریف کی قیادت میں امیر بخش بھٹو ‘ ممتاز بھٹو ملاقات کرکے فیصلہ کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :