200پاکستانی خصوصی پروازکے ذریعے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے ،چینی بحری جہازپاکستانیوں کولیکرعدن سے جبوتی پہنچ گیاہے ،دفترخارجہ

جمعہ 3 اپریل 2015 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)دفترخارجہ نے کہاہے کہ چینی بحری جہازپاکستانیوں کولیکرعدن سے جبوتی پہنچ گیاہے ،200پاکستانی خصوصی پروازکے ذریعے آج وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی بحری جہازعدن سے پاکستانیوں کولیکرجبوتی پہنچ گیاہے پاکستانی جبوتی میں کچھ دیرقیام کریں گے اوررات کوپی آئی اے کی پروازجبوتی پہنچے گی ائیربس310کے ذریعے 186پاکستانیوں کوجمعہ کی صبح وطن لایاجائیگا۔ترجمان نے مزیدکہاکہ وزیراعظم جمعہ کی صبح ترکی روانہ ہوں گے دورے کے دوران ترک قیادت سے ملاقاتوں میں یمن کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائیگا۔وزیراعظم کو31مارچ کے دن ترک صدرنے فون پرگفتگوکے دوران دورے کی دعوت دی تھی