فاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ورلڈبینک کے جنوبی ایشین ریجن کے نائب صدر و ائیرچیف امان سہیل کے ساتھ ملاقاتیں،ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا، ائیرچیف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے مالی معاملات پرتبادلہ خیال ، آپریشن ضرب عضب پربھی تبادلہ خیال کیاگیا

جمعہ 3 اپریل 2015 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 اپریل۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی ورلڈبینک کے جنوبی ایشین ریجن کے نائب صدرانیٹے ڈیکسن اورائیرچیف امان سہیل کے ساتھ اسلام آبادمیں ملاقاتیں،ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پراسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کے 6جائزے مکمل کرلئے ہیں ،دہشتگردی ،انتہاء پسندی کاخاتمہ ،معیشت تعلیم اورتوانائی ترجیحات میں داسوکاساایک ہزارکیلئے عالمی بینک کی مالی تعاون کے شکرگزارہیں ۔

بے گھرافرادکے لئے سات کروڑڈالردینے پرعالمی بینک کے شکرگزارہیں ۔اس موقع پرجنوبی ایشین ریجن کے نائب صدرعالمی بینک انیٹے ڈیکسن نے کہاکہ غربت کاخاتمہ ہماروژن ہے ،اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی مددجاری رکھی جائے گی ،عالمی بینک سے بے گھرافرادکی عارضی طورپرآبادکاریوں میں بحالی کیلئے مددکی جائے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے ائیرچیف امان سہیل کی ملاقات،ملاقات میں پاک فضائیہ کے مالی معاملات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فورسزکی ہرممکن مددکی جائے گی ائیرچیف نے وزیرخزانہ کوآپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریف کیا،جس پروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اطمینان کااظہارکیا

متعلقہ عنوان :