نکولس نے آفریدی،مصباح اور پا کستانی شائقین سے معافی مانگ لی ،انگلش کمنٹیٹر نے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

مزید کھیلوں کی خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
تاریخ اشاعت: 2015-04-02
-

تلاش کیجئے

نکولس نے آفریدی،مصباح اور پا کستانی شائقین سے معافی مانگ لی ،انگلش کمنٹیٹر نے ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں تمام ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کا نام لیا مگر پاکستانی سٹارز کا نام نہیں لیا ،مصباح اور آفریدی کا ذکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نکولس

میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)انگلش کمنٹیٹر مارک نکولس نے ورلڈ کپ فائنل کی تقریب میں شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا تذکرہ نہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں اور پاکستانی شائقین سے معافی مانگ لی ہے۔ میلبرن میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ فائنل کی اختتامتی تقریب کے دوران انگش کمنٹیٹر مارک نیکالس نے ٹورنامنٹ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اسٹار کھلاڑیوں کا زکر کیا۔نکولس نے زمبابوے کے برینڈن ٹیلر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردنے کے بعد آسٹریلیا کے مائیکل کلارک اور نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری کو خراج تحسین پیش کیا لیکن پھر حیران کن طور پر مصباح الحق اور شاہد آفریدی کا ذکر کیے بغیر ہی آگے نکل گئے۔

تقریب ختم ہوئی اور آسٹریلیا کا جشن شروع تاہم پاکستانی فینز نکولس کے رویہ پر شدید نالاں ہوئے اور ٹوئٹر پر نکلولس سے وضاحت طلب کر ڈالی۔تین دن گزرنے کے بعد نکولس نے واضح کیا کے مصباح اور آفریدی کا زکر نا کرنا ان کی غلطی نہیں، آفریدی کئی سالوں سے ان کے دوست ہیں اور وہ انہیں اور مصباح کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔نکولس کے مطابق اصل غلطی تقریب کا اسکرپٹ لکھنے والوں کی ہے جو مصباح اور آفریدی کا ذکر کرنا ہی بھول گئے۔نکولس نے پاکستانی عوام کی جانب سے نسل پرست ہونے کے الزام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نسل پرست نہ کہا جائے اور ویسٹ انڈیز کے آنجہانی میلکم مارشل بھی میرے بہترین دوست تھے۔

02-04-2015 :تاریخ اشاعت