کرکٹ سلیکشن کمیٹی اجلاس، نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ، دورہ بنگلہ دیش میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ ، سعید اجمل ، جنید خان ، محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی متوقع ، احمد شہزاد، عمر اکمل، ناصر جمشید اور صہیب مقصود کو ڈراپ جبکہ سمیع اسلم، بابر اعظم اور عمران خان کو شامل کیے جانے کا امکان

جمعرات 2 اپریل 2015 02:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سعید اجمل، جنید خان اور محمد حفیظ کی بھی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد، عمر اکمل، ناصر جمشید اور صہیب مقصود کو ڈراپ جبکہ سمیع اسلم، بابر اعظم اور عمران خان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سعید اجمل اور محمد حفیظ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ تجربہ کا یونس خان صرف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جنید خان انجری کے بعد کم بیک کریں گے جبکہ محمد عرفان کو انجری کی وجہ سے آرام دیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سلیکٹر ہاورن رشید، سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :