دورہ بنگلہ دیش : کاؤنٹی کرکٹ کیلئے عدم دستیابی، یونس خان کا یارکشائر کاؤنٹی نے معاہدہ ختم،یارکشائر نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا سے معاہدہ کر لیا، یونس خان کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات اولین ترجیح ہے، ذرائع

جمعرات 2 اپریل 2015 02:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین یونس خان کی عدم دستیابی کے باعث یارکشائر کاؤنٹی نے معاہدہ ختم کر دیا۔ یارکشائر نے بھارتی ٹیسٹ کرکٹر چتیشور پجارا سے معاہدہ کر لیا۔یونس خان نے دورہ بنگلا دیش کی وجہ سے کاؤنٹی سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے وہ اپنی دستیابی ظاہر کرنے سے قاصر ہیں جس کے بعد یارکشائر کاؤنٹی نے ان سے فورا معاہدہ ختم کرکے بھارتی کھلاڑی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ یارکشائر کاؤنٹی کے مطابق یونس خان کی ٹیم میں اہم پوزیشن تھی اور اسے خالی نہیں چھوڑا جاسکتا تھا۔ یونس خان سے معاہدہ اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ دورہ بنگلا دیش پر پہلے شکوک کے بادل چھائے تھے۔ یونس خان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا لازمی حصہ ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :