نجم سیٹھی آئی سی سی کے صدر ہونگے ،نجم سیٹھی کو تین ماہ پہلے ہی آئی سی سی کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا

جمعرات 2 اپریل 2015 02:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)آئی سی سی کے سابق صدر مصطفیٰ کمال کے مستعفی ہونے کے بعد سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو آئی سی سی کا صدر بنا دیا گیا ہے۔نجم سیٹھی کو تین ماہ پہلے ہی آئی سی سی کا صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔ انہیں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مصطفیٰ کمال کے استعفیٰ کے بعد نیا صدر چنا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مصطفیٰ کمال نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں بھارت سے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف غلط امپائرنگ کے فیصلہ پر علیم ڈار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

فائنل سے ایک روز قبل آئی سی سی بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں مصطفٰی کمال کے امپائر کے خلاف بیان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ کپ فاتح کو ٹرافی کونسل کے صدر کے بجائے بھارت کے سری نواسن دیں گے۔

متعلقہ عنوان :