مدارس کو محکمہ تعلیم کے زیر انتظام کرنے کیلئے سفارشات مکمل کرلی گئی ،پنجاب میں چند مدارس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ پنجاب

جمعرات 2 اپریل 2015 03:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء) پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چند مدارس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں مدارس کو محکمہ تعلیم کے زیر انتظام کرنے کیلئے سفارشات مکمل کرلی گئی ہیں وزیر داخلہ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب میں سوشل سکیورٹی ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے اور انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے 13 ہزار 729 مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں مدارس کو محکمہ تعلیم کے زیر انتظام لانے کیلئے سفارشات مکمل کرلی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چند مدارس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :