سپریم کورٹ میں سزائے موت کے دو فوجی ملزمان کی اپیلیں مسترد

جمعرات 2 اپریل 2015 03:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)سپریم کورٹ نے سیاچن کے محاذ پر اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سزائے موت کے دو فوجی ملزمان کی اپیلیں مسترد کردیں ۔ انہوں نے کورٹ مارشل کے تحت دی جانے والی سزائے موت کو پہلے ہائی کورٹ اور اب سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بدھ کو کیس کی سماعت کی اس دوران کرنل ریٹائرڈ اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انہوں نے کرنل مشتاق وغیرہ کی جانب سے دلائل دیئے ۔

فاضل وکیل کا کہنا تھا کہ کورٹ مارشل میں ان کو پوری طرح سنا نہیں اور نہ ہی ان کو کسی قسم کا شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے بلکہ براہ راست سزا سنا دی گئی جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے تاہم عدالت نے کہا کہ کورٹ مارشل نے جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے لہذا درخواستیں خارج کی جاتی ہیں ۔ واضح رہے کہ ملزما ن نے 2004 میں سیاچن کے محاز پر اپنے ہی ساتھی ا سرار کو مار دیا تھا اور ظاہر یہ کیا تھا کہ اس کو بھارتی فوجیوں نے مارا ہے

متعلقہ عنوان :