یمن کی صورتحال پر اجلاس کے بعد بریفنگ، آصف زرداری غیر متوقع طور پر پہلی مرتبہ خود آ ئے

جمعرات 2 اپریل 2015 03:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 اپریل۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بلاول ہاوٴس میں یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پی پی پی میڈیا سیل میں دی جانے والی بریفنگ میں غیر متوقع طور پر پہلی مرتبہ خود آئے اور اپنے ساتھ سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کو بھی ساتھ لیکر آئے اس ہی وجہ سے آصف زرداری میڈیا کے افراد کی توجہ کا مرکز بنے رہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے میڈیا بریفنگ میں بہت مختصر گفتگو کی اور صحافیوں کے سوالات کے دوران ہی اٹھ گئے۔

متعلقہ عنوان :